ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کے استعفیٰ کی کوئی تحریری دستاویزموجود نہیں: صدر شہاب الدین

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کے استعفیٰ کی کوئی تحریری دستاویزموجود نہیں: صدر شہاب الدین

Tue, 22 Oct 2024 13:36:34  SO Admin   S.O. News Service

ڈھاکہ، 22/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے کہا کہ اس بات کا کوئی تحریری ثبوت موجود نہیں ہے کہ طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر شیخ حسینہ نے ملک سے فرار ہونے سے قبل وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ صدر نے وضاحت کی کہ انہوں نے شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بارے میں سنا تھا، لیکن ان کے پاس اس کی کوئی تحریری دستاویز نہیں ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، صدر نے بنگلہ ڈیلی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "شاید شیخ حسینہ کے پاس وقت نہیں تھا، حالانکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ ان سے ملاقات کر سکتی ہیں۔ لیکن ایک گھنٹے بعد انہیں فون آیا کہ شیخ حسینہ نہیں آ رہی ہیں۔ اس دوران ٹی وی پر ہر طرف تشدد کی خبریں آ رہی تھیں، اس لیے انہوں نے فوجی جنرل کو معاملے کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ کچھ دیر کے لیے شیخ حسینہ کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی، اور میں نے سنا کہ وہ بغیر مجھے مطلع کیے ملک سے فرار ہو گئی ہیں، اور یہ بات سچ ہے۔"

صدر نے مزید کہا کہ ایک دن کابینہ سکریٹری آئے استعفیٰ لینے لیکن انہوں نے ان سے کہا کہ وہ موجود نہیں ہے۔اس معاملے میں سپریم کورٹ سے مشورہ  طلب کیاگیا ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ اس آئینی خلا کو بھرنے کیلئے وہ عبوری حکومت اورایڈوائزری کاؤنسل کو حلف دلاسکتے ہیں۔بنگلہ دیش کے قانونی مشیر کاکہناکہ ڈھائی مہینے بعد صدر کا یہ بیان خود ان کے سابقہ بیان سے متصادم ہے۔ ۵؍ اگست کو صدر نےایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں شیخ حسینہ کا استعفیٰ موصول ہوا ہے اور انہوں نے اسے منظور کر لیا ہے۔یہ صدر کے حلف کے خلاف ہے ، کیونکہ ۵؍ اگست کو انہوں نے تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں قوم کے نام پیغام میں شیخ حسینہ کے استعفیٰ کی بات کہی تھی۔ساتھ ہی سپریم کورٹ نے آئین کی دفعہ ۱۰۶؍ کے تحت طلب کئے گئے مشورہ میں بھی پہلے جملے میں کہا تھا کہ ’’ چونکہ وزیر اعظم نے موجودہ حالات کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا ہےاور صدر کے ذریعے پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔‘‘ صدر نے نئی حکومت کے تعلق سے عدالت کے مشورے کو قبول کرتے ہوئے از خود عبوری حکومت تشکیل دی۔

شیخ حسینہ کی درینہ مخالف خالدہ ضیاء کی بنگلہ نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے تعلق سے صدر نے قوم کے نام پیغام میں جھوٹ کہا ہے۔پارٹی کے نائب چئیر مین کا کہناہے کہ’’ نئی حکومت کی تشکیل کے دو مہینے بعد صدر نے یہ بیان ایک ایجنڈے کے تحت دیا ہے۔صدر نے جھوٹ کہا ہے۔‘‘واضح رہے کہ مناب ضامن کو دئے صدرکا یہ انٹر ویو ایک سیاسی جریدے ’’ جنتر چوک‘‘ میں سنیچر کو شائع ہوا ہے۔


Share: